کوئٹہ،07 اپریل (اے پی پی): وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ شفاف انداز میں مستحق گھرانوں کو منتخب کرکے انہیں راشن فراہم کریں گے،ہر ضلع میں تقسیم کے لیے ڈپٹی کمشنر نگرانی کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نےرمضان فوڈ پیکیج کی تقسیم کے منصوبہ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ،ڈی جی پی ڈی ایم اے،سینر ایم بی ار، ڈائریکٹر جنرل لیویز، اور تمام اضلاع کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کمشنرز نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان فوڈ پیکج میں آٹا،چینی،گھی، چاول، بیسن،خشک دودھ،چائے کی پتی،شربت،کھجوراور دالوں سمیت دیگرضروری اشیاء شامل ہیں۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شفاف انداز میں مستحق گھرانوں کو منتخب کرکے انہیں راشن فراہم کریں گے اور صاف وشفاف طریقے سے فوڈ پیکج مستحق عوام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں تقسیم کے لیے ڈپٹی کمشنر نگرانی کرے گا،راشن تقسیم کےموقع پر ضلعی انتظامیہ،محمکہ پی ڈی ایم اے کےضلعی ذمہ داران بھی موجود ہونگے۔











