ملتان، 11 اپریل (اے پی پی ): وفاقی محتسب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمود خان سے ساؤتھ پنجاب کے ڈیویژن ڈائریکٹر شیخ امین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خواتین کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی،محمود خان نے بتایاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں خواتین کا بے پناہ رش دیکھا گیا ہے ہے اس سلسلے میں بینظیر انکم سپورٹ دفتر مناسب انتظام کرے اور دفتر میں موجود نادرہ کاؤنٹر کی تعداد بڑھائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو سہولت میسر ہو اور رش سے بچا جا سکے ۔ڈوثرنل ڈائریکٹر شیخ امین نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔











