نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ،سنٹرل ماڈل سکول کی تاریخی عمارت کو اصل حالت میں بحال کرنے کا پلان طلب

20

لاہور11اپریل ( اے پی پی )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سنٹرل ماڈل سکول کی تاریخی عمارت کو اصل حالت میں بحال کرنے کا پلان طلب  اور سکول میں اے لیول اور اولیول کلاسیں شروع کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ  سنٹرل ماڈل سکول کو سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا  طلبا کو سپیشل سٹوڈنٹ پیکیج دیا جائے گا،  نصاب کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے گا اور ٹیسٹ کے بعد بہترین طلبا کو داخلہ دیاجائے گا۔ سنٹرل ماڈل سکول کے طلبا کو یونیفارم او رسکالر شپ دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ طلبا کی آمدورفت کے لئے سکول بس مہیا کی جائے گی سنٹرل ماڈل سکول جیسے تعلیمی ادارے اثاثہ ہیں۔سنٹرل ماڈل سکول کی عظمت رفتہ کو بحال کیاجائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب،سیکرٹری سکول ایجوکیشن اورمتعلقہ حکام نے اجلا س میں شرکت کی۔