اوکاڑہ،12اپریل (اےپی پی): ترجمان فوڈ سیفٹی پنجاب کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے چھاپہ مار کر400 لٹر مضر صحت دودھ موقع پر تلف کر دیا۔ رمضان المبارک میں عوام تک معیاری خوراک پہچانے کےلیے فوڈ سیفٹی ٹیم کی طرف سےدن رات کارروائیاں جاری ہیں جس کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے جب رینالہ خورد میں ملک شاپ پر چھاپہ مارا تو ملک شاپ مالکان پانی ملا دودھ فروخت کر رہے تھے۔دوران چیکنگ دودھ میں مردہ مکھیاں پائی گئیں اسکے علاوہ حشرات کی روک تھام کیلئے کوئی واضح اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے400 لٹر غیر معیاری دودھ موقع پر تلف کر دیا گیااورملک شاپ مالکان کو بہتری کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ترجمان فوڈسیفٹی پنجاب کے مطابق خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے روزآنہ کی بنیاد پر ہر چھوٹے بڑے کاروبار کو چیک کیاجاتاہے،قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔











