ملتان۔14اپریل (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے عوام کوریلیف دینے کیلئےگراں فروشوں کوعید الفطرپرحوالات کی سیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کیاگیاہے۔ڈپٹی کمشنرعمرجہانگیرکی ہدایت پرماہ صیام میں 30 گراں فروش گرفتارکرکے 20لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کردیا گیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نگ احترام رمضان آرڈینس کے حوالے سے بھی چھاپے مارے اور 10 ہوٹل سیل کرکے مالکان کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ڈپٹی کمشنرعمرجہانگیرنےکہاکہ ماہ صیام میں 38 مقدمات درج کرکے13ہزار انسپکشن کی گئیں۔عمر جہانگیر نے واضح کیا کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کی عید الفطر حوالات میں گزرے گی اسسٹنٹ کمشنرزکوتحصیلوں میں سرکاری ریٹس کے مکمل عملدرآمد کا ٹاسک دیا ہے۔











