ملتان،15اپریل (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویڑن انجینئرعامر خٹک نے کہا ہے کہ جدید تقاضوں کے مطابق ماسٹر پلان پر نظر ثانی کیلئے ریویو کمیشن تشکیل دے دیا گیا ۔ایم ڈی اے ،میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے نمائندگان کی خصوصی سب کمیٹی تجاویز مرتب کرے گی۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
کمشنرملتان نے کہا کہ شہر اولیاء میں ترقی کا سفر تیز کرنے کیلئے تعمیر نو کے ادارے ایک پلیٹ فارم پر آگئے ۔شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے تمام ادارے اپنی حدود کا تعین بھی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ماسٹر پلان اپ گریڈیشن ماحولیاتی توازن کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ عوامی سہولیات، ضروریات کو مدنظر رکھ کر مکمل ریسرچ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی کے افراد کی رائے ہمارے لئے اہم ہے۔کمیونٹی کے مثبت کردار کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے۔
کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ شہر کے ماسٹر پلان کو جدید تقاضوں پر جانچا، حسب ضرورت تبدیل کیا جارہا ہے۔شہر کی صفائی، نکاسی آب اور ٹریفک نظام کی اپ گریڈیشن کو مدنظر رکھا جائے۔تجاوزات کے مکمل خاتمے ، شہر کی تزین و آرائش کو مدنظر رکھا جائے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر ، ڈی جی ایم ڈی اے زاہد اکرام، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے مختلف تجاویز دیں۔سی او کارپوریشن چوہدری فرمائش، ضلع کونسل،ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب، ایم ڈی واسا چوہدری دانش واسا، پی ایچ اے و دیگر ترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے۔











