وزیر اعظم شہباز شریف سے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کی ملاقات

17

لاہور۔15اپریل  (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف سے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو  تفویض کردہ کاموں اور ان کی بر وقت تکمیل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان  کے مطابق معاون خصوصی نے وزیر اعظم کو  تفویض کردہ کاموں اور ان کی بر وقت تکمیل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ معاونِ خصوصی نے وزیرِ اعظم کے پاکستان کی معیشت کی بحالی کیلئے انکے اقدامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جواد سہراب ملک کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔