گوجر خان، عوام میں فری آٹا فراہمی کی سیکم کا آج اختتام ہو گیا

13

گوجر خان ،16اپریل (اے پی پی پی ): وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر ماہ صیام  عوام میں فری آٹا فراہمی کی سیکم کا آج اختتام ہو گیا۔ تحصیل  گوجر خان میں سستا آٹا فراہمی کے 25 سے زاہد مراکز بنائے گے جہاں باسیوں کو  مرتب  قواعد کے مطابق  فری آٹا فراہمی کا سلسلہ جاری رہا ۔ اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان فری آٹا فراہمی کے مراکز کا دورہ کر کے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے رہے۔  شہر میں سوار حسین شہید کرکٹ اسٹیڈیم میں فری آٹا فراہمی کے حوالے سے سب سے بڑا سینٹر بنایا گیا تھا جہاں تعینات عملے نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سستا آٹا فراہمی پروگرام سے مستفید ہونے والے باسیوں و خواتین نے اس پروگرام کو حکومت بڑا اقدام قرار دیتے ہوئے  اسے  ماہ صیام کے بعد بھی جاری رکھنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔