رینالہ خورد16اپریل(اے پی پی):رینالہ خوردنہرلوئر باری دوآب کے کنارے چکمنبمر2ون آر اے کے قریب ڈاکوناکہ لگاکر راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ ڈاکوؤں اور راہگیروں کے درمیان مبینہ مقابلہ شروع ہوگیا کراس فائرنگ کے نتیجے میں دوڈاکو ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کےقبضے سے اسلحہ اورراہگیروں سے لوٹی گئی نقدی اور مال مسروقہ برآمد ہواہے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی ابھی تک شناخت نہ ہوسکی ۔











