سحر اور افطار پوائنٹس پر محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیےاسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں فعال

25

اسلام آباد ، 16 نومبر(اے پی پی ): اسلام آباد کے مکینوں کے لیے سحر اور افطار پوائنٹس پر محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیےاسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں فعال ہو گئیں۔ ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ ترامڑی کمرشل سنٹر علی پور ، بی سترہ ، سنجانی اور جی ٹی روڈ پر سحری  اور افطاری پوائنٹس کے معائنہ کے دوران مختلف فوڈ پوائنٹس پر ایک کلو میعاد ختم ہونے والی اشیائے خوردونوش کو موقع پر ہی ضائع کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو ہدایت کی کہ محفوظ خوراک کی فراہمی فوڈ اتھارٹی آئی سی ٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔