کوئٹہ17اپریل(اے پی پی):چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے اکیڈمی اور پہلے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔بلوچستان سول سروس کی بہتری و ترقی اور افسران کی استعداد کار میں اضافے کے لئے صوبائی حکومت کا اہم اقدام ہے جبکہ اکیڈمی کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے, دورے کے موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان کو اکیڈمی کے حوالے سے بریفنگ دی,چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے اکیڈمی اور پہلے مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے مختلف شعبوں دورہ کیا تقریب میں صوبائی سیکریٹریز اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی۔











