سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز ملک کی الحمراء آمد اسلامی خطاطی و پینٹنگ کی نمائش دیکھی اور فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار

26

 

 لاہور18اپریل ( اے پی پی ): سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز ملک کی الحمراء آمد ۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے علی نواز ملک کا استقبال کیا۔علی نواز ملک نے اسلامی خطاطی و پینٹنگ کی نمائش دیکھی اور فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹسٹوں نے نہایت شاندار اندازمیں اپنی مہارتوں کا اظہار کیا ہے۔ الحمراء احسن اندازمیں خطاطی کے فن کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات وثقافت کے تعاون سے اپنے مقاصد حاصل کر ہے ہیں۔ الحمراء ادب وثقافت کی کہکشاں،فنون لطیفہ کا گہوارہ ہے۔ خطاطی و پینٹنگ نمائش میں 150آرٹسٹوں کے 200فن پارے آویزاں کئے گئے۔