ملتان،20 اپریل(اے پی پی): پنجاب ہائی وےپٹرولنگ پولیس کی جانب سے عید الفطر کے حوالے سے اپنا ڈیوٹی پلان جاری کرتے ہوئےسپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہمانصیب نےکہاعید ایک خوشی کا تہوار ہےچاند رات ،عید اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ اس دوران موٹر سائیکل ریس یا پھر ون ویلنگ نہ کریں کیونکہ ہر بار عید کے موقع پرحادثات میں بڑی تعداد ایسے حادثات کی ہوتی ہے جو موٹر سائیکل کی تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے سبب وقوع پذیر ہوتے ہیں اور ان حادثات کا شکار زیادہ تر نوجوان طبقہ ہی ہوتا ہےاس لئے بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے کہ پہلے سے ہی احتیاط برتتے ہوئے اپنے بچوں کا تحفظ یقینی بنائیں اس سلسلے میں موٹروے پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر آگاہی کمپین جاری ہے۔
ایجوکیشن ٹیم انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال عاربی نےگورنمنٹ ہائی سکول میں منعقدہ سمینارجس میں کثیر تعداد موٹر سائیکل چلانے والوں کی تھی کہاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سکول آتے ہوے اور چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوے یا پھراپنی فیملی کے ساتھ کہیں پر بھی سفر کریں موٹرسائیکل اور گاڑی کو احتیاط سے چلائیں اور موٹر سائیکل پر ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔اور کسی بھی قسم کی ہیلپ یا شکایت کی صورت میں 1124پر کال کریں۔











