ملتان،20اپریل (اے پی پی):چیف ایگزیکٹیو آفیسرویسٹ منیجمنٹ شاہد یعقوب نے کہاہے کہ عیدالفطرکےموقع پر شہریوں کو واضح تبدیلی دکھائی دے گی،مثالی صفائی یقینی بنانے کیلئے عملہ صفائی کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزی عیدگاہوں اورمساجد کی واشنگ کامعائنہ اورعملہ صفائی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عید الفطر کے سلسلے میں شہر کی خصوصی صفائی ستھرائی کیلئے بھاری مشینری آن روڈہے، 5 سو سے زائد مرکزی عید گاہوں پر خصوصی صفائی آپریشن کیا جارہا ہے،شہری علاقوں میں نئے ڈسٹ بن اور کنٹینرز کی تنصیب کا عمل جلد شروع ہوگا۔
اس موقع پرسینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے صفائی آپریشن کے حوالے سے انہیں بریفنگ بھی دی ۔











