رینالہ خورد،20اپریل(اے پی پی): فوڈاتھارٹی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک منی فیکڑی سے کیمیکل سے تیارشدہ سات ہزار لٹر مضر صحت زہریلادودھ قبضے میں لیکر تلف کردیا ہے۔
منی فیکڑی سے مضرصحت اورجعلی دودھ کی تیاری میں استعمال ہونیوالا کیمیکل بھی قبضے میں لے لیاگیاہے جبکہ موقع سے چار افرادکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر چودھری ضیااللہ نے کہاکہ مضرصحت دودھ اورملاوٹی اشیاخورد نوش تیارکرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ایسے مافیاز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔











