رینالہ خورد؛تیز رفتارکارکی موٹرسائیکل کو ٹکر،خاتون جانبحق

23

رینالہ خورد،20اپریل(اے پی پی): قومی شاہراہ پر چکنمبر 23ٹوایل مرغی خانہ سٹاپ کے قریب نامعلوم تیزرفتارکارنے چکنمبر49تھری آر کے رہائشی موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکرماردی، حادثے کے نتیجے میں 45سالہ بیوی بشیراں بی بی سر میں شدید چوٹ لگنے سے موقع پرجانبحق ہوگئی جبکہ خاوندعبدالعزیزشدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو1122 رینالہ خوردنے ضروری کارروائی کرتے ہوئےنعش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیاہے۔