نوشہرہ ورکاں، 22اپریل( اے پی پی): ملک بھر کی طرح سٹی و تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 150 مقامات پر عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے اہتمام کیا گیا۔جس دوران پاکستان کی ترقی اور سلامتی و خوشحالی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسلم اُمہ کی حفاظت کے لیے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔
مسلمانوں کے سالانہ اسلامی تہوار کو انتہائی مذہبی جوش جزبہ سے منانے کے لیے مرد خواتین اور بچوں میں یکساں طلب دکھائی دی اور نماز عید کی ادائیگی کے لیے خوش لباس ہو کر مساجد اور عید گاہوں میں پہنچے ۔ خواتین کے لیے نماز عید الفطر پڑنے کے لیے علیحدہ پردے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
عید الفطر کے موقع پر میونسپل کمیٹی سے سینٹری عملہ نے شہر بھر کی شاہراوں پر چونا لگا کر شاہراوں کو دیدنی شکل دی اور نماز عید کے لیے بڑی مساجد اور مدارس میں سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئےتھے۔
اس پر مسرت موقع پر دنیا چھوڑ کر جانے والوں کی بخشش اور دعا کے لیے عوام کی کثیر تعداد قبرستانوں کا رخ کرتی بھی دکھائی دی اور بچوں کے کھلونے فروخت کرنے والے نوجوان کا انداز بھی کچھ مختلف دکھائی دیا۔











