گورنر پنجاب نے عید الفطر کی نماز بادشاہی مسجد میں ادا کی، ملک و قوم کے لئے خصوصی دعا

21

لاہور،22 اپریل (اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے نماز عید الفطر کے دوران مصروف ترین دن گزارا۔انہوں نے عید کی نماز بادشاہی مسجد لاہور میں ہزاروں لوگوں کے ساتھ ادا کی، نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کی آزادی کے لئے بھی دعا مانگی گئی۔

 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نماز عید کے بعد بادشاہی مسجد کے خطیب اور دوسرے لوگوں سے بھی عید ملے۔ لوگ گورنر پنجاب کو اپنے درمیان موجود دیکھ کر  بہت خوش ہوئے۔ لوگوں نے عید کے دن گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھولنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان عید کے روز گورنر ہاؤس میں موجود ڈیوٹی پر تعینات سرکاری ملازمین سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔