لاہور، 22اپریل(اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نماز عید الفطر گلبرگ لاہور میں ادا کی۔ محسن نقوی نے نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد ملک وقوم کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور قیام امن کیلئے دعا کی۔
محسن نقوی نے وطن عزیز میں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی۔ محسن نقوی لوگوں سے عید ملے اور عید کی مبارکباد دی۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عید کے موقع پر شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ہمیں آج شہداء کے اہل خانہ کو بھی یاد رکھنا ہے۔ دعا ہے کہ پاکستان ترقی اورخوشحالی کی منزل حاصل کرے۔











