اوکاڑہ :ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرمحمد ذیشان حنیف اور ڈی پی او کیپٹن (ر) منصور امان نے شہداءوطن کے خاندانوں اورعید کے موقع پرسرکاری فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کے ساتھ عیدالفطر منائی

29

اوکاڑہ،22اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے عیدالفطر کے موقع پر شہداء وطن کے گھروں میں پھول، مٹھائی اور گفٹ پیک پہنچانے کے احسن اور قابل تحسین فیصلہ کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اورڈی پی اوکیپٹن(ر) منصورامان نےشہداءوطن کے خاندانوں اور عید کے موقع پرسرکاری فرائض سرانجام دینے والے ملازمین کے ساتھ عیدالفطرمنائی.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرآنہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے لیے قابل فخر ہیں ۔ڈی سی اوکاڑہ نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کو کبھی نہیں بھولے گی ۔عیدالفطر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف، ڈی پی او کیپٹن (ر) منصور امان اور ضلعی افسران کی ٹیم نے شہداء وطن کے اہل خانہ کوپھول، مٹھائی اور گفٹ پیک پہنچائے۔اسسٹنٹ کمشنرزاورضلعی افسران شہداء کے خاندانوں سے ملے انہیں عید کی مبارک باد دی اور تخالف پیش کئے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرمحمد ذیشان حنیف کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرزاور ضلعی افسران نے غریب محلوں اورخانہ بدوشوں کی جھگیوں میں بھی مٹھائی اور تحائف تقسیم کئےاور ان محروم معیشت لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈی پی او کیپٹن (ر) منصورامان نے عید کے دن عید گاہوں میں انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات اور سکیورٹی کے بندولیت کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی سی ڈاکٹرمحمد ذیشان حنیف نے مزید کہا کہ افواج پاکستان، پولیس، محکمہ ریسکیو  1122 سمیت تمام سرکاری اداروں کے شہداء جنہوں نے سرکاری فرائض سر انجام دیتے ہوئے قربانی دی قوم کا اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا ہمارے شہداء ہمارا فخر ہم تم کو نہیں بھولے۔