ملتان،23 اپریل(اے پی پی): عید الفطر کے دوسرے روز شہر بھر میں بھرپور صفائی آپریشن جاری ہے۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی تمام مشینری اور ورکز فیلڈ میں عوامی خدمت کیلئے موجود ہیں اور پارکوں،عوامی مقامات اور تفریح گاہوں کےروٹس پر خصوصی صفائی کی گئی ہے۔ فلائی اوورز اور چوکوں پر دھلائی کے بعد چونا چھڑکا گیا ہے اور اندرون شہر سمیت گنجان یونین کونسلز میں بلڈنگ میٹیریل اور کوڑا اٹھایا گیا ہے۔
سی ای او شاہد یقعوب نے کہا کہ عوامی خدمت کیلئے تمام سٹاف کی عید چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں ،عید الفطر پر صفائی شکایات کیلئے 1139 کنٹرول روم مکمل فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے عید اجتماعات پر صفائی صورتحال کو سراہا گیا ہے۔











