ڈیرہ بگٹی،24اپریل (اے پی پی) ڈیرہ بگٹی کاشی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ 2 افراد جاں بحق 2 زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گندم لے جاتے ہوئے زمینداروں کے قافلے پر فائرنگ کر دی ۔
جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں ۔