عید کی حقیقی خوشی ان بچوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہے: محمد علی رندھاوا

57

 

لاہور، اپریل 24(اے پی پی): عید کے تیسرے روز کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے اپنی فیملی کے ہمراہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو شالیمار کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کی فیملی نے بچوں میں عید تحائف تقسیم کیے اور ان کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ چائڈ پرٹیکشن بیورو کے بچوں کے ساتھ گزارے گئے عید لمحات سب سے بڑی خوشی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عید کے دن معصومیت اور محبت کے خوبصورت چہرے دیکھنے کو ملے۔ کمشنر لاہور محمد علئ رندھاوا نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ عید کا دن دارلامان کے بچوں کے ساتھ گزارنے کا موقع ملتا ہے۔ عید کی حقیقی خوشی ان بچوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ کمشنر لاہور کی بیٹی اور بیٹے دارالامان کے بچوں کے ساتھ کھیلتے رہے اور ملکر آئس کریم بھی کھائی ۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ چائڈ پروٹیکشن بیوو کے منتظمین خاص طورپر تحسین کے قابل ہیں۔