صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رومانیہ کے سفیر سےملاقات

9

 

    اسلام 27 ،اپریل (اے پی پی ): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ن رومانیہ مشرقی یورپ کا ایک اہم ملک ہے اور پاکستان رومانیہ کے ساتھ تجارت اور معیشت کے شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے رومانیہ کی حکومت کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس دینے اور اسے جاری رکھنے میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطحوں پر باقاعدہ تبادلوں اور بات چیت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سفیر نے اگست/ستمبر 2021 کے دوران افغانستان سے رومانیہ کے شہریوں کے انخلاءمیں پاکستانی تعاون پر رومانیہ کے صدر کی طرف سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔