گلگت ،مئی 01 (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے ریجنل سنٹر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بڑے ہسپتالوں کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا گیا ہے اور تمام ریجنل ہیڈکوارٹرز کے ہسپتالوں کو فعال بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ گلگت بلتستان حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کر رہی ہے جس کے ثمرات عوام کو ملناشروع ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کہا کہ حکومت مناور میں میڈیکل سٹی بنا رہی ہے اور اس مقصد کیلئے ایک ہزار کنال اراضی مختص کی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اگلے تین سال میں چار ہزار نرسنگ سٹاف تیار کریں گے۔ صوبے میں نر سنگ کالج اور میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ گلگت بلتستان میں پمز ہسپتال اور جناح ہسپتال کی طرح ہسپتال بنانے کیلئے کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے ریجنل سنٹر کے قیام سے گلگت بلتستان میں میڈیکل کے شعبے میں تحقیق اور علاج معالجے میں مدد مل ملے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر سی پی ایس پی کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔











