سکھر: دو طرفہ شالیمار ایکسپریس کا اجراء روہڑی اسٹیشن پہنچے پر ڈی ایس ریلوے محمودالرحمٰن لاکھونے عملے کو مبارک باد دی

23

سکھر۔01مئی(اے پی پی):عوام کی خواہش کو دیکھتے ہوئے پاکستان ریلوے نے یکم مئی سے دو طرفہ شالیمار ایکسپریس کا کراچی اور لاہور سے دوبارہ اجراء کردیا ہے پہلی شالیمار ایکسپریس کراچی سے روہڑی اسٹیشن پہنچی جہاں پاکستان ریلوے کے  ڈی ایس سکھر  محمودالرحمٰن لاکھو نے ٹرین کے عملے کو خوش آمدید کہا اس موقع پر ڈی ایس سکھر محمود الرحمٰن نے ریلوے کے دیگر عملے کو ہار پہنائے اور انہیں مبارک باد دی۔

اس موقع پر انہوں نے ٹرین کے مسافروں سے گفتگو کی ان سےسفری سہیولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں مسافروں نے شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ ریشیڈول کرنے پروفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔