اوکاڑہ:مزدوروں کاعالمی دن محنت کشوں کے جذبوں کا ترجمان ہے

18

 

اوکاڑہ،01مئی (اے پی پی):دنیا بھر میں یکم مئی کو مزدوروں کاعالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔پاکستن کے دوسرے شہروں کی طرح اوکاڑہ میں بھی مںختلف جگہوں پر مزدوروں نے یوم مئی کو محنت میں عظمت قراردیتے ہوئے کھیتوں کھلیانوں، بھٹہ خشت  اورعام مارکیٹوں میں  کام کرتے ہوئے منایا۔  سماجی تنظیموں نے یوم مئی کے موقع پر کہا کہ مزدوروں کاعالمی دن محنت کشوں کے جذبوں کا ترجمان ہے۔ انہوں نےمزدوروں،محنت کشوں کےمسائل کے حل کے لیے اپنے تعاون اور حکومت تک مزدوروں کی آواز پہچانے کا یقین دلایا۔ اس ضمن میں مزدوروں نے حکومت  مہنگائی پر قابو پانے کے لئے التجائیں کیں۔ مزدوروں نےشکوہ کیا کہ یوم مئی پرسرکاری ملازمین کو چھٹی کے ساتھ تنخواہ ملتی ہے مگر ہم چھٹی نہیں کر سکتے  کیونکہ دن بھر کی محنت کے معاوضے سے  ہم بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔