کراچی، 1مئی (اے پی پی): یکم مئی ، شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں حکومتی سطح پر اور ٹریڈ یونینز کی جانب سے تقریبات،سیمینارز،کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔











