ملتان 03 مئی(اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے نشتر2 کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔انہوں نے نشتر 2 پر کام کی رفتار بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا وقت مقررہ پر او پی ڈی فعال کرنے کیلئے ورک فورس میں اضافہ کیا جائے،حکومت پنجاب نشتر ٹو کے تمام فنڈز بروقت فراہم کررہی ہے،نشتر ٹو ہسپتال جنوبی پنجاب کے عوام کو مثالی علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گا،اربوں روپے کی لاگت سےصحت اور انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس جاری ہیں،نشتر ٹو منصوبے پر دن رات کی شفٹ میں کام کیا جائے، عامر خٹک نے مزید کہا کہ نشتر ٹو کہ تعمیر سے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہوگا،اس موقع پر انتظامی افسران، آئ ڈیپ حکام، متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔











