ملتان: بچہ کھیلتے ہوئے 50 سے 60 فٹ گہرے خشک  کنویں میں گر گیا

28

ملتان، 03 مئی ( اےپی پی): ریسکیو 1122 حکام نے بتایا کہ کنٹرول روم کو پل چھٹہ وہاڑی روڈ سے ایک بچہ کنوں میں گرنے کی  کال موصول  ہوئی کہ ایک بچہ کھیلتے ہوئے 50 سے 60 فٹ گہرے خشک  کنویں میں گر گیا ہے ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہیں  فوری طور پر قریبی اسٹیشن سے ایمبولینس اور ریسکیو ٹیم بھجوا دی  اور کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچتے ہی امدادی کارروائی شروع دی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع 15 پر مقامی پولیس کو بھی کر دی گئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچتے ہی بچے کو کنویں سے نکالنے کے لیے آپریشن کیا اور بچے کو زندہ کنویں سے نکال لیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ بچے کو طبی معائنہ کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے  مقامی افراد نے بچے کو محفوظ طریقے سے نکالنے پر ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا۔