رینالہ خورد04اپریل(اے پی پی): شہر اور گردونواح میں شام سات بجکر45منٹ پر تیز آندھی کے ساتھ ہی بارش کاسلسلہ شروع ہوگیاجورات 9بجکر 15منٹ تک جاری رہا۔ تیزہواوں کے ساتھ کبھی تیز توکبھی ہلکی بارش کاسلسلہ ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا۔ بارش کے باعث موسم خوشگوارہوگیا آندھی اوربارش کے ساتھ ہی رینالہ خورد شہراور نواحی علاقوں کے فیڈرٹرپ کرگئے جس کے باعث علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔











