اوکاڑہ،08مئی( اے پی پی):مقامی مارکی میں پوٹیٹو گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان اور ویسٹرن ایگری پراڈکٹس کے اشتراک سے نیشنل پوٹیٹو سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں نیدر لینڈ سے آئے ہوئے مہمان اعزاز (Jaap Bronjik) جیپ بروندجک کا چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب نے پھولوں کا گلدستہ دیکر استقبال کیا۔
اس موقع پر عبدالقادر چوہدری نےشرکاءکو ویسٹرن کمپنی کا تعارف کرواتے ہوئے مقررین کو خطاب کی دعوت دی۔ ویسٹرن ایگری پراڈکٹس کے سی ای اوریاست خان نے کہا کہ ہم ہمیشہ کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ رہے ہیں انہوں نےآلو کی ویلیو ایڈیشن پر زور دیا۔
سیمینار میں چودھری محمد مقصود احمد جٹ چیئرمین پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب نائب صدر پوٹیٹو گرورز کوآپریٹو سوسائٹی پاکستان نے مہمان اعزازکوپاکستان، پنجاب، پوٹیٹو کورایریا، سٹی آف پوٹیٹو پوٹیٹو ایکسپورٹ ھب اوکاڑا میں آنے پر خوش آمدید کہااوربتایا کی سوسائٹی 1979سے آلو کے کاشتکاروں کے لئے کام کر رہی ہے اور آلو کی کاشت مارکیٹنگ پراسیسنگ ایکسپورٹ کو پروموٹ کرنے میں ناصرف اہم کردار ادا کیابلکہ سوسائٹی کی کوششوں کی وجہ سے وطن عزیز کوزر مبادلہ مل رہا ہے۔
سیمینار کے مہمان اعزازجیپ بروند جک نے کاشتکاروں اور سٹیک ہولڈرزسے خطاب کرتےہوئے بتایا کہ ہماری کمپنی کے پاس آلو کی مختلف اقسام کے بیج ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی کمپنیاں پاکستان میں بیج تیارکریں تاکہ کاشتکاروں کو سستا اور ہر وقت معیاری بیج مل سکے۔سیمینار میں میاں محمد منیر سابق ایم پی اے صدر سیڈ پوٹیٹو ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہالینڈ کے بیج انتہائی اچھے ہیں۔سیمینارمیں ڈاکٹراعجاز الحسن قطبی ڈائریکٹر پوٹیٹو، چوہدری اعجاز احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور دیگر مقررین نےخطاب کیاجبکہ حافظ خرم مقصود نے تلاوت کلام پاک سے سیمینار کاآغاز کیا۔
کمپنی کی جانب سے مہمان خصوصی نے میاں محمد صدیق صدر، چودھری محمد مقصود احمد جٹ ڈاکٹر طارق عزیز پرنسپل زرعی یونیورسٹی اوکاڑا کیمپس،ڈاکٹر اعجاز الحسن ،میاں محمد منیر ،چوہدری نعیم دیگرز کو شیلڈز پیش کیں۔











