شمالی وزیرستان،08مئی ( اے پی پی): آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات نے میران شاہ کادورہ کیا۔ ڈی پی او سلیم ریاض، ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک، مقامی پولیس افسران اور اہلکاروں نے آئی جی پولیس کا استقبال کیا ،ریجنل پولیس آفیسر بنوں بھی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے ہمراہ تھے،ڈی پی او سلیم ریاض نے پولیس فورس کے جائز مطالبات سے آئی جی کو آگاہ کیا ،آئی جی اختر حیات گنڈا پور نے میران شاہ میں پولیس دربار سے اپنےخطاب میں کہا کہ وزیرستان سمیت تمام قبائلی اضلاع کی پولیس کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جایئگی۔ یہی وجہ ھے کہ ضم اضلاع کی پولیس میں نئی اصلاحات لانے پر تیزی سے کام جاری ھے اور حکومت قبائلی اضلاع کی پولیس کو بندوبستی اضلاع جیسی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاہ ھے کیونکہ وزیرستان کی پولیس نے بہت کٹھن حالات میں دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیااورملک وقوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انھوں نے کہاکہ قانون و انصاف کی بالادستی اور پولیس فورس کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ھے اور جلد امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور عوام کی مشترکہ قربانیاں رنگ لائیں گی،پولیس کی وردی پہننے سے اہلکاروں کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ماضی میں بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کانسٹیبل سے لے کر آئی جی رینک تک کے افسران نے ملک وقوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اب بھی تیار ھے۔دہشت گردی سے نمٹنے کیلئےخیبرپختونخوا پولیس کو جدید اسلحہ، تھرمل آئی سائٹ کیمرے جیسے آلات سے لیس کررہے ہیں-











