کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت لاہور میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ،صوبائی دارالحکومت میں جاری و مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

13

 

لاہور 08 مئی ( اے پی پی ) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت لاہور میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں جاری و مجوزہ منصوبوں پر  بریفنگ دی گئی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور برج توسیعی منصوبے کو 31 مئی تک مکمل کر لیا جائے گا،سمن آباد انڈر پاس پر کام تیزی سے جاری، ہر شفٹ پر مانیٹر تعینات، جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور پر دن رات کام جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے سگیاں روڈ، پھول چوک، فیض پور انٹرچینج اور کوٹ عبدالمالک سے ملحقہ سڑکوں کا بقیا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور گلبرگ تا ڈیفنس سگنل فری کوریڈور اور بیدیاں روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر کے مجوزہ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر لاہور کو لاہور شہر کی اہم سڑکوں کی بحالی اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید خان نے پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید چوہان،ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور نیسپاک کے افسران نے شرکت کی۔