کوئٹہ، 9 مئی ( اے پی پی ) اڈاپٹیو سوشل پروٹیکشن مشن ٹیم جی آئی زیڈ کے تحت اڈاپٹیو سوشل پروٹیکشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام اسد اللہ کاکڑ اور دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جی آئی زیڈ مشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سی ای او بلوچستان ہیلتھ کارڈ اسد اللہ کاکڑ نے کہا کہ یہ دوسرے صوبوں اور اس شعبے کے ماہرین کے ساتھ علم اور تجربات کے تبادلے کا بہترین موقع ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور آبادی بکھری ہوئی ہے۔ تاہم موجودہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں صوبائی کابینہ نے حال ہی میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام (BHCP) کی منظوری دی ہے۔ یہ پروگرام جلد صوبے بھر میں شروع کیا جائے گا انہوں نے بی ایچ سی پی کے لیے پائیداری کی اہمیت پر زور دیا، اور کہا کہ پروگرام کی طویل مدتی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف راستے تلاش کیے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے ساتھ اڈاپٹیو سوشل پروٹیکشن (اے ایس پی) میکانزم کو مربوط کرنے کی اہمیت ہے۔ بلوچستان میں ڈیزاسٹر کنٹرول پر کام کرنے والے مختلف پروگراموں کی شمولیت سے نہ صرف ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم کی لچک میں بہتری آئے گی بلکہ آفات سے نمٹنے کے لیے ہماری آبادی سے لاگت کا بوجھ بھی کم ہو گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ BHCP کے لیے ڈیجیٹل ایمپینلمنٹ وضع کرنے میں جی زیڈ مشن کی تکنیکی معاونت کو بہت سراہا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان پاکستان کا پہلا صوبہ ہوگا جس میں ہسپتالوں کو ڈیجیٹل طور پر ایمپینل کیا جائے گا، جس سے ایمپینلمنٹ کے عمل کو شفاف اور منصفانہ بنایا جائے گا۔











