میرپورخاص؛کرن ہری رام کشوری لال کا وسان ہاؤس سے ناگوری مسجد تک ترقیاتی کاموں کا دورہ

17

 

میرپورخاص،09 مئی ( اے پی پی):  پاکستان پیپلز پارٹی میرپورخاص کے ایم پی اے ہری رام کشوری لال  کے فرزند  کرن ہری رام کشوری لال نے وسان ہاؤس سے ناگوری مسجد تک  ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔

 کرن ہری رام کشوری لال  نے اس موقع پر منتخب چیئرمن کونسلرز  سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی کے چئرمین  بلاول بھٹو زرداری  کی وسیع سوچ  کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کے منتخب نمائندے عوام کی  خوشحالی و ترقی کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مختلف  یونین کونسل کے چئیرمین ارشد ھزاروی،  شریف بلوچ،  ملک محمد فاروق، عبدارزاق ھاشمانی، ممتاز علی جھنڈیر وائس چئیرمن محمد حنیف پٹھان،  مصطفئ خان،  محمد یوسف سومرو،  راؤ شاھد اقبال سب انجینئر یونس غوری  پارٹی عہدیدارن اور پارٹی ورکرز بڑی تعداد میں موجود تھے۔