شیخوپورہ؛ آئی جی سلطان علی خواجہ کا موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ 

31

شیخوپورہ، 10 مئی(اے پی پی):انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز موٹر وے پولیس  سلطان علی خواجہ نے موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ   کیا    ۔  اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سینٹرل  ریجن شاہد جاوید ،کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال ، ڈی آئی جی آپریشن سعد اختر بھروانہ، اے آئی جی آپریشن سید بلال، ڈپٹی کمانڈنٹ ٹریننگ کالج عاطف شہزاد  اور دیگر افسران  بھی موجود تھے ۔

   آئی جی کو ٹریننگ کالج  میں جاری  تعمیراتی منصوبو ں  ، ٹریننگ سے متعلقہ امور اور   زیر تربیت افسران کے مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔  آئی جی نے کالج میں جاری تعمیراتی منصوبوں بلخصوص رہائشی سہولیات میں بہتری اور ٹریننگ کو دور حاضر کے تناضر میں استوار کرنے کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے  انفارمیشن   ٹیکنالوجی کے خاطر خواہ استعمال کے لیے آئی ٹی   لیب بنانےکے احکامات بھی دیے۔

آئی جی سلطان علی خواجہ نے   کہا کہ موٹر وےپولیس نے  ملک کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ،کسی بھی ادارے کی کارکردگی کاانحصاراسکے افسران کی تربیت کے معیار پر ہوتا ہے، موٹر وے پولیس ٹریننگ کالج میں تربیت  جدید  خطوط پر دی جا رہی ہے،  یہی وجہ ہے کہ موٹروے پولیس کالج میں دیگر پولیس فورسز کے افسران کو بھی ٹریننگ  دی جاتی  ہے۔

 آئی جی نے کہا کہ قانون کی پاسداری ا ور حادثات کی روک تھام کے لیے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کے بعد   ملتان سکھر موٹر وے پر بھی انٹیلیجنس  ٹرانسپورٹ سسٹم نافظ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی  عملداری سے حادثات سےُ بچا جا سلتا ہے۔

اس موقع پر  انھوں نے  کا لج میں  پودا بھی لگایا ، یادگار شہدا پر سلامی دی  اور شہداء  کیلئے خصوصی دُعا کی ۔