پنجاب میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا  اولین ترجیح ہے: نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد

31

لاہور، مئی 11(اے پی پی): نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او بابر صاحب دین نے ملاقات کی۔ ابراہیم مراد کو کمپنی کی آپریشنل ورکنگ اور ڈیجیٹلائزیشن بارے بریفنگ دی گئی۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پنجاب میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا  اولین ترجیح ہے۔  ڈیجیٹل بلدیہ کے تصور کے تحت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ڈیجیٹلائزیشن خوش آئند ہے۔  انھوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کی حاضری کیلئے نئی ایپلیکیشن متعارف کروا دی گئی ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ حاضری کی نئی اینڈرائڈ ایپلیکیشن میں ورکرز کی جیو فینسنگ اور فیس آئی ڈی جیسے جدید فیچر متعارف کروائے گئے ہیں۔ گلبرگ ٹاؤن میں ویسٹ کنٹینرز کی روٹ آپٹیمائزیشن، ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کوڑے کے غیر قانونی پھیلاؤ اور لوکل گورنمنٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے بھی ڈیجیٹل ایپلیکیشن سے کئے جائیں گے۔  نگران وزیر بلدیات  نے کہا کہ ابراہیم مراد نے سی او ایل ڈبلیو ایم سی کو لوکل گورنمنٹ والنٹیئرز پروگرام کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔  ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں لوکل گورنمنٹ والنٹیئرز کے ساتھ مل کر شہر کو صاف بنانے کیلئے اقدامات کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ والنٹیئرز ایل ڈبلیو ایم سی کی آگاہی ٹیموں کے ہمراہ عوامی آگاہی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ نگراں وزیر بلدیات کی طرف سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔