بجلی کی بہتر سے بہتر سروس کے لیے گیپکو کمپنی اپنے فرائض سے غافل نہیں، ایکسین گیپکو

30

نوشہرہ ورکاں، 12 مئی (اے پی پی): بجلی کی بہتر سے بہتر سروس کے لیے گیپکو کمپنی اپنے فرائض سے غافل نہیں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراھمی کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کے خلاف بھی کاروائی جاری ھے،

ان خیالات کا اظہار ایکسین گیپکو نوشہرہ ورکاں ڈویژن کریم بخش سومرو نے اے پی پی سے گفتگو کے دوران کیا۔  ان کا کہنا ھے کہ نوشہرہ ورکاں میں بازار میں بجلی کی بہتر سروس کی فراھمی کے لیے ایک نیا 100کے وی ٹرانسفارمر اور پی وی سی کنڈیکٹر سے اندرون بازار میں سپلائی دی جائے گی جبکہ نوشہرہ ورکاں اور نواحی دیہات میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹیمیں متحرک ھیں. پھمہ سرا اور سادھوکی سے بجلی چوری میں ملوث دو افراد سمیت آٹھ افراد  کے خلاف مقدمات ایس ڈی اوز فہد حسین۔اور اعتزاز اعظم کی رپورٹس پر تھانہ نوشہرہ ورکاں میں مقدمات درج کرائے گئے ھیں اور مزید آپریشن جاری ھے۔