پشین، 16 مئی(اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈنیٹر نورخان ترین ایڈووکیٹ نے کہاکہ عوامی مسائل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
یہ بات انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کے رہائش گاہ پہ ایپکا جیل خانہ جات کے عہدیداروں سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران کہی۔ چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے فاؤنڈیشن کی کار کردگی، علاقے کے مسائل سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کوارڈنیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان نورخان ایڈووکیٹ نے کہاکہ عوامی مسائل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور کہا کہ امن وامان کی بحالی سمیت دیگر اہم مسائل پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پشین کے مختلف علاقوں میں پانی کا مسئلہ درپیش ہے جس پر صوبائی مشیر پی ایچ ای لالا رشید بلوچ، سیکرٹری پی ایچ ای صالح بلوچ ودیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے پشین میں پینے کے پانی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے آگاہ کروں گا اور جلد پشین کے عوام کیلئے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کردیا جائے گا۔
انہوں نےکہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے جو دن رات ایک کرکے غریب اور مظلوم عوام کی خدمت میں لگی ہوئی ہے اور کہ کہ ان کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ مزید بھی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔انہوں نے اس سلسلے میں مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا ساتھ دیں تاکہ و ہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جلد وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کریں اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔











