پیرمحل، 16 مئی (اے پی پی):تحصیل انتظامیہ پیرمحل نے کارروائی،ایک ہفتے میں 10 ہزار سے زائد گندم کے غیر قانونی ذخیرہ کئے گئے بیگ برآمد کرلیے گئے۔تحصیل پیرمحل میں گندم خریداری کا ہدف 51 ہزار 300 میڑک ٹن پورا کرنے کے لیے تحصیل انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ندیم بلوچ نے کارروائیاں کرتے ہوئے تقریباً 10 ہزار سے زائد بیگ ذخیرہ اندوزوں اور شہر سے باہر جاتے پکڑ لئےاور ان کو محکمہ فوڈ کے حوالے کردیا گیا ۔ تحصیل کے متعدد مختلف دیہاتوں میں غیر قانونی ذخیرہ کی گئی گندم پکڑ کر گوداموں کو سیل کردیا گیا ٹوبہ ٹیک سنگھ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لارہی ہے۔











