سکھر،16مئی(اے پی پی ): ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آڈٹ اینڈ ریمیڈی ڈائریکٹ ان ڈائریکٹ ٹیکسز کے حوالے سے مقامی ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص چیف کمشنر ان لینڈ روینیو سکھر محمد عا بد رضا بودلہ جبکہ اعزازی مہمان سرپرست پاکستان ٹیکس بار عبدالقادر میمن تھے۔ سیمینار میں پاکستان ٹیکس بار کے ایسوسی ایشن کے صدر رانا منیر حسین ،جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار چوہدری قمر زمان ،سکھر ٹیکس بار کے صدر آصف اقبال شیخانی جنرل سیکریٹری آصف محمود صدیقی کے علاوہ سکھر ،کراچی،لاہور و دیگر شہروں سے ٹیکس بار سے وابستہ وکلاءنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف شہروں کے وکلاءنے ٹیکسز کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاءآڈٹ کے حوالے سے دفعہ 177 پر عمل کریں اس سے نہ صرف ان کو بلکہ اپنے کلائنٹس کو بھی فائدہ دیں۔ سیمینار سے قبل پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا اجلاس بھی ہوا جس میں وکلاءکو درپیش مسائل کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا۔











