نیشنل کھیل کوئٹہ،پاکستان آرمی کی جانب سے باکسر بلاول ضیاء سیمی فائنل میں

11

 پیرمحل، 17مئی (اے پی پی):پیرمحل سے تعلق رکھنے والے پاکستان آرمی کی جانب سے 80کلو گرام میں کھیلنے والے باکسر بلاول ضیاء نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ نیشنل کھیل کوئٹہ میں 19 سال بعد ہونے والے میچ میں بلاول ضیاء، ایچ ای سی کے احسان اللہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے،بلاول ضیاء کا اگلا میچ ریلوے کے ساتھ کوئٹہ میں ہوگا۔