پنڈی بھٹیاں،17 مئی (اے پی پی ): تھانہ صدر پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گینگ گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی ساڑھے 12 کلو سے زائد افیون بھی برآمد کر لی ہے۔
بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گینگ میں 2 خواتین سمیت 4 کارندے شامل ہیں۔ پولیس نے منشیات اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لی ہے۔منشیات اسمگلروں کاتعلق صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ باڑہ سے ہے ۔
منشیات اسمگلر گینگ عورتوں اور بچوں کی آڑ میں پنجاب کے مختلف شہروں میں منشیات سپلائی کرتا تھا ۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان سے سپلائرز اور سہولتوں کاروں سے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔











