ملتان ،17 مئی (اے پی پی): سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم نے ڈی جی خان میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور34کروڑ 44لاکھ روپے کی لاگت سے جاری پی ایچ ای کی سکیم سمیت مختلف اسکیموں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔
اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا،جس منصوبے کے لئے فنڈز ملے اسی پر خرچ کئے جائیں گے،منصوبوں کو جلد مکمل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کی طرز پر ٹی او آرز تیار کئے جائیں۔بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاسوں میں انہی ٹی او آرز کو مد نظر رکھا جائے۔
غازی پارک کے دورہ کے موقع پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے بعد انہوں نے کہا کہ غازی پارک کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔گزیبوز اور لینڈ سکیپ ورک پر بھر پور توجہ دی جائے،عوامی سہولیات کی تمام اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اسکیل 16اور اس سے اوپر والی آسامیوں کے لئے پی پی ایس سی کے ذریعے بھرتی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جلد از جلد اسکیموں کومکمل کر کے ریلیف فراہم کیا جائے، جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں جاری منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
اس موقع پر مختلف اداروں کے ڈی جیز، ایکسیئنز، ایس سیز اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔











