ملتان؛کمشنر انجینئر عامر خٹک کا نشترٹو کی زیر تعمیر سائٹ کا دورہ، او پی ڈی کی جلد تکمیل بارے احکامات دیے

14

ملتان، 17 مئی (اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے نشتر ٹو   کی   زیر تعمیر سائٹ کا دورہ کیا اور  او پی ڈی کی جلد تکمیل بارے احکامات دیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے،صحت کے شعبے میں بہتری پر وزیراعلی پنجاب کی خاص  توجہ  ہے، منصوبوں کی تکمیل میں  معیار  پر خصوصی  توجہ دی  جائے  گی ۔

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ مقرر وقت میں سکیموں کی تکمیل سے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچایا جائے،کمشنر آفس کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے،عوامی مفاد کیلئے عمارت کی تعمیر مکمل ہوتے ہی مشینری انسٹال کی جائے۔انہوں نے کہاکہ  وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر منصوبوں کی انسپکشن کی جارہی ہے،منصوبے کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے فوری آگاہ کریں،عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیموں کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے۔

کمشنر عامر خٹک کو نشتر2 پر کام کی رفتار و مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں اے سی، سی سی ٹی وی کیمرہ انسٹال کردیے جائیں گے۔نشتر1 تا نشتر2 ہسپتال تک شٹل بس سروس، ایمبولینس کی فراہمی بارے بھی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ او پی ڈی کا 36 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ ہسپتال میں سیورج انسٹالیشن،سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔واش رومز میں سینٹری فٹنگ کا کام جاری ہے۔350 سے زائد ورک فورس اس وقت سائٹ پر کام کر رہی ہے۔ ٹرانسفر، پاور کیبلز، پینل میپکو انسپکشن سرٹیفکیٹ کے بعد انسٹال کردیے جائیں گے۔ آئی ٹی سیکشن کے فعال ہوتے ہی پیپر لیس ٹیکنالوجی پر کام کیا جائے گا۔میپکو ہسپتال سائٹ سے پولز، بے ہنگم لٹکی تاروں کو شفٹ کرے گا۔ہسپتال بلاک میں دروزاے لگائے جا چکے ہیں۔

 اجلاس میں ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سمیع،اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار،نشتر انتظامیہ، آئ ڈیپ حکام، متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔