چیئرمین الحمرا کی زیر صدارت اجلاس ، زبان وادب، تہذیب و ثقافت کی سرگرمیوں کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ

18

لاہور، 17مئی(اے پی پی): چیئرمین الحمرا قاسم علی شاہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر کی  زیر صدارت الحمراء میں محکمانہ امور سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں زبان وادب، تہذیب و ثقافت کی سرگرمیوں کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں الحمراء اور اس کے ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ قاسم علی شاہ اور محمد سلیم ساگر نے اپنی ٹیم کے حوصلہ افزائی کی۔

 قاسم علی شاہ نے کہا کہ افسران کو ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں ، خیال کی اصلاح ہی اصل اصلاح ہے۔  محمد سلیم ساگر نے کہا کہ مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہی سے بڑے مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں،  الحمراء کے تمام شعبوں کی بہتری کے لئے اقدام کر رہے ہیں۔

 افسران نے اجلاس کو اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا۔اجلاس میں الحمراء مال وکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کے تمام افسران نے شرکت کی۔