اوکاڑہ،17 مئی(اے پی پی ):دیپالپور روڈ پر واقع شاہ نواز پمپ کے عقب میں واقع گھر کی چھت پررکھے کباڑ اور لکڑیوں میں آگ لگ گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور ریسکیو موٹر بائیک سروس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کےلئے فائر فائٹنگ شروع کر دی۔ریسکیو ٹیموں نے پانی کی مدد سے تقریباً آدھے گھنٹے میں آگ پر مکمل قابو پا لیا۔











