انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا مسلم لیگ (ن ) کی اولین ترجیح ہے؛رانا مبشر اقبال

25

لاہور،21 مئی (اے پی پی ):وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا مسلم لیگ (ن ) کی اولین ترجیح ہے،مسلم لیگ (ن ) خالی نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی کام کر کے دیکھاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں اپنے حلقہ میں کھلی کچہری میں سائلین سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ معاون خصوصی رانا مبشر اقبال نے کھلی کچہری میں آئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

 رانا مبشر اقبال نے کہا کہ عمران خان نے 9 مئی کو انارکی پھیلا کر ملک کیخلاف گھنائونی سازش کی،پی ٹی آ ئی کے شرپسندوں نے 9 مئی کو ملک میں جلائو گھیرائو کر کے نا قابل تلافی نقصان پہنچایا،زمان پارک میں پٹرول بم پھینکے گئے،پولیس پر تشدد کیا گیا اورقومی اداروں کو جلایا گیا ان تمام کاموں کا عمران خان کو حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی کے لوگ دہشت گرد ہیں جنہوں نے سانحہ 9مئی کو ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالا ، اس واقعہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ۔