سکھر،22مئی(اے پی پی):سکھر میونسپل کارپوریشن کے منتخب نمائندوں نے حلف اٹھا لیا ، نئے جذبے سے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔پیر کو سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میونسپل کارپوریشن کے منتخب بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی،یہ تقریب الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی بی اے یونیورسٹی میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں سکھر میونسپل کارپوریشن کی 32 یونین کمیٹیوں کے نمائندوں سے حلف لیا گیا۔ سابق میئر ارسلان شیخ، سابق ڈپٹی میئر طارق چوہان، حنیف میمن، سمیع پیرزادہ، مرتضیٰ گھانگھرو، چوہدری اظہر، مہتاب انصاری ، شفیق احمد پیرزادہ و دیگر نے حلف اٹھا لیا۔











